Thursday, November 5, 2009

ادویات

کچھـ افراد جو دل کی بیماری میں مبتلا ھوں، ان کے لئے ممکن ہے کہ دواء کا استعمال ضروری ھو۔


وہ کونسی ادویات ہیں جو کہ دل کی بیماری کے لئے عام طور پر استعمال ھوتی ہیں؟

دل کی عام بیماریوں کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل ادویات استعمال کی جاتی ہیں ۔

بیٹا بلاکرز : جو کہ دل کی دھڑکن کو آہستہ کرتی ہیں اور بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کو کم کرتی ہیں ۔

نائٹروگلیسرین : جو کہ دل کی شریانوں میں پیدا ھونے والی رکاوٹوں میں دور کرتی ہیں ، اور خون کے بہاؤ میں آسانی پیدا کرتی ہیں ۔

کیلشیم چینل بلاکرز : یہ دل کی دھڑکن کو آہستہ کرتی ہیں ، اور دل کی دھڑکن کی حالت کوبہتر کرتی ہیں ۔

اے سی ای انہیبیٹرز : یہ خون کی شریانوں میں پیدا ھونے والی رکاوٹوں کو ختم کرتی ہیں ، دل پر وارد ھونے والے تناؤ کو کم کرتی ہیں ۔ اور

اسٹیٹنز : یہ خون میں شامل لیپڈز (کولیسٹرول میں پائے جانے والے چربی یا مومی ذرات) کو کم کرتی ہیں ۔ اور چربی کوخون کی شریانوں میں جمنے سے روکتی ہیں ۔






دل کی بیماریوں کا کوئی ایک طریقہ علاج مخصوص نہیں ہے۔ »

فہرست مضامین »

وہ کونسے دوسرے طریقے ہیں جو دل کی بیماری کے علاج کے لئے استعمال ھوتے ہیں؟ «

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal