Friday, April 16, 2010

خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ

پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانا


پھیپڑوں میں خون کا جمنا زندگی کے لئے خطرہ ھو سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرض ہے کہ جب بھی کوئی مریض سینے میں درد کے شکایت کے ساتھـ آئے تو ڈاکٹر اس مرض کو ضرور مد نظر رکھتے ہیں ۔ جبکہ پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانے سے درد کا ھونا اور پھیپڑوں کے گرد لپٹی جھلیّ میں سوزش کی وجہ سے درد کا ھونا ان دونوں امراض کی علامات میں بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔ سانس کی مقدار کا کم ھونا، کھانسی کے ساتھـ خون کا آنا، ان علامات میں مماثلت کے ساتھـ ساتھـ بہت ہی باریکی پائی جاتی ہے۔ لہذا اکثر اوقات ڈاکٹر تشخیص میں غلطی کر دیتے ہیں ۔



پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے جو رکاوٹ آ جاتی ہے اس مریض کے لئے کون کونسے عمل میں خطرات مضمر ھوتے ہیں :

· ذیادہ دیر تک کاہلی، سستی اور بےکاری جیسے ھوائی جہاز یا کار میں لمبا سفر کرنا

· ماضی قریب میں کوئی جراحی (آپریشن) یا کسی ھڈی کا ٹوٹنا

· مانع حمل ادویات کا استعمال (خصوصا ً جبکہ اس کے ساتھـ سگریٹ نوشی بھی کرتی ھوں )

· کینسر

· حمل ھونا

تھرومبو فیلیہ ( تھرومبو = گرہ یعنی خون کی جمی ھوئی پھٹکی + فیلیہ = میلان) خرابئی صحت کا وہ عمل جو کہ خون کی پھٹکی جمنے کی طرف میلان سے شروع ھوتا ہے اور مریض کی زندگی کے لئے خطرہ بن جاتا ہے۔




خون کی پھٹکی جمنے کا عمل جسم میں کسی بھی شریان میں شروع ھو سکتا ہے، اکثر اوقات ٹانگوں میں شروع ھوتا ہے۔ گو کہ یہ عمل کولہے میں، بازوؤں میں اور شکم کی بڑی خون کی نالیوں میں بھی شروع ھو سکتا ہے۔ جب خون جم کر پھٹکی کی صورت اختیار کر لیتا ہے ۔ تو پھر یہ بالکل آزاد ھو جاتا ہے اور جون کے بہاؤ کے ساتھـ دل کی طرف تیرنے لگتا ہے ۔ یہ دل سے گذر سکتا ہے اور خون کی صفائی کے نظام میں داخل ھو جاتا ہے۔ اور اسطرح پھیپڑوں کے اندر خون صاف کرنے والی نالیوں کے باریک جال میں داخل ھو جاتا ہے اور جال کی کسی باریک نالی میں پھنس کر خون کے بہاؤ کا راستہ روک دیتا ہے۔ اسطرح خون کی آکسیجن حاصل کرنے کی مقدار میں کمی آجاتی ہے اور مریض غیر معمولی حد تک سانس کی مقدار میں کمی کا شکار ھو جاتا ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ عام طور پر مریض جن باتوں کی شکایت کرتا ہے ان میں یہ شامل ہیں:

· پھیپڑوں میں، یا پھیپڑوں کے گرد لپٹی جھلیّ میں سوزش کی وجہ سے سینے میں درد

· بلغم میں کے ساتھـ خون کا آنا

· سانس کی مقدار کا کم ھو جانا

· مریض کا مضطرب اور پریشان دکھائی دینا اور اس کو کثرت سے پسینہ آنا۔ (علامت کی شدت پھیپڑوں میں رکاوٹ کی مقدار اورضخامت پر منحصر ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ مریض بیہوش ھو یا اس پر وقتا ً فوقتا ً بیہوشی کے دورے پڑ رہے ھوں)

یہ سب باتیں اس پر منحصر ہیں کہ رکاوٹ کی مقدار اور ضخامت کتنی ہے اور اس کی وجہ سے پھیپڑوں کے متاثرہ حصّہ کی مقدار کتنی ہے۔ اور کتنا حصّہ خطرہ میں ہے۔ میکن ہے کہ مریض کی ظاہری حالت کسی بہت ہی شدید بیمار کی دکھتی ھو، اور شاید وہ لب دم نظر آئے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ بالکل نارمل دکھائی دے، لہذا ظاہری حالت تشخیص میں کوئی ذیادہ مدد گار ثابت نہیں ھوتی۔ اس لئے مریض کے مکمل طبی ٹیسٹ، اس کی گذری زندگی کی صحت کا رکارڈ، اور اس کی زندگی کو ملحق خطرات کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔

پھیپڑوں کی (وینٹی لیشن پرفژن اسکین یا سی ٹی اسکین ventilation-perfusion scan or CT scan ) کے ذریعہ عکسی تصویر بنائی جا سکتی ہے جو کہ خون کی جمی ھوئی پھٹکی کو دکھا سکتی ہے۔ ہر ٹیسٹ کے کچھـ اپنے فوائد ہیں اور کچھـ اس کی حدود و قیود ہیں ۔ اور ان کا استعمال ہسپتال پر منحصر ہے، اگر تو کسی فنی وجوہ کی بناء پھیپڑوں کا تصویری عکس نہ بنایا جا سکتا ھو۔ ایسی صورت میں ٹانگوں کا الٹراساؤنڈ کیا جاسکتا ہے تاکہ خون کی جمی ھوئی پھٹکی کو دیکھا جا سکے۔ اگر تو کوئی خون کے جم کر پھٹکی بننے کی علامات نظر میں آ جائیں یا کوئی رکاوٹ نظر میں آجائے، تو پھر تشخیص میں نتائج نکالنا آسان ھو جاتا ہے۔ اور بسا اوقات براہ راست خون کی بند نالیوں کی انجیوگرافی کر دی جاتی ہے۔

پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانے پر رکاوٹ دور کرنے والی ادویات استعمال کی جاتی ہیں ۔ جیسے heparin or enoxaparin (Lovenox) یہ ادویات ابتدائی طور پر دی جا سکتی ہیں ۔ اس کے بعد وہ warfarin (Coumadin) ادویات پر منتقل ھو جاتے ہیں تاکہ لمبے عرصہ تک علاج ھو سکے۔ عام طور پر اس مرض کے علاج پر تین سے چھـ ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے۔

پھیپڑے اور دل کام کرنا بند کر سکتے ہیں اگر رکاوٹ کی مقدار اور ضخامت بڑی ھو، اس کے باوجود کہ آپ آکسیجن لے رہے ھوں اور ڈرپ کے ذریعہ مائع ادویات دی جا رھی ھوں، اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کی ادویات دی جا رھی ھوں، اس خون کی جمی ھوئی پھٹکی کو توڑنے کے عمل کو مد نظر رکھا جا سکتا ہے۔ اور بسا اوقات انتہائی نازک مراحل پر Lytic agents حیسی ادویات براہ راست رکاوٹ والی جگہ پر انجیکٹ کی جا سکتی ہیں ۔

یاد رکھیں کہ پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانا زندگی کے لئے خطر ناک ھو سکتا ہے۔




No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal