Friday, April 16, 2010

دل کے گرد لپٹی جھلیّ

دل کے گرد لپٹی جھلیّ


دل ایک حفاظتی تھیلی میں بند ھوتا ہے جس کوپیریکارڈیم pericardium کہتے ہیں ۔ جس طرح پھیپڑوں کے گرد لپٹی جھلیّ سوزش ھو جاتی ہے، اور اس سے درد ھوتا ہے۔ دل کی حفاظتی جھلی میں سوزش سے جو درد ھوتا ہے وہ انجائنا کے درد سے ذیادہ شدید ھوتا ہے۔ اس میں حفاظتی تھیلی دل کی باہری سطح سے رگڑ کھاتی ہے جس سے اس میں سوزش پیدا ھو جاتی ہے۔ جو شدید درد کا موجب بنتی ہے۔ اس بیماری کو پیریکارڈیٹس



پیریکارڈیٹس کی بیماری کی بنیادی وجہ ایک جراثیم ھوتا ہے۔ یا پھر اس بیماری کی وجوھات نامعلوم ہیں ۔ ان نامعلوم وجوھات میں (idiopathic) ایڈیوپیتکھـ جو کہ پورے بدن کی سوزش کی بیماری ہے۔(rheumatoid arthritis, systemic lupus erythematosus), گردوں کا کام کرنا چھوڑ دینا، اور کینسر وہ وجوھات ہیں جن سے پیریکارڈیٹس کی بیماری ھو سکتی ہے۔ خصوصا ً اگر کوئی حادثہ ھو جائے جیسے کسی کار کا حادثہ جس میں کا کے وہیل سے سینے پر چوٹ لگی ھو۔

پیریکارڈیٹس کا درد بہت شدید ، تیز ھوتا ہے۔ اور لیٹنے سے یہ درد بڑھ جاتا ہے ۔ اور آگے کو جھکنے سے کم ھو جاتا ہے۔ چونکہ اس کا درد بہت شدید ھوتا ہے اور وہ بازو اور گردن تک سرائیت کر جاتا ہے۔ اور اس میں سانس کا دورانیہ کم ھو جاتا ہے۔ بسااوقات غلطی سے اس کو انجائنا سمجھـ لیا جاتا ہے۔ پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی کے جمنے، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانا یا شاہ رگ اور شاہ رگ کے گرد لپٹی حفاظتی جھلیّ میں ‌زخم آجانا یہ سب اس بیماری کا سبب بن سکتی ہیں ۔ بخار کا آنا یا متلی ھونا اس کی مذید علامات ھوسکتی ہیں۔ اس سلسلہ درست تشخیص کے لئے مریض کے گذری زندگی کی ہسٹری مددگار ھو سکتی ہے۔ ماضی قریب میں مریض کو جراثیم سے لگنے والی بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرنا اور طبعی طور سے مریض کی جانچ کرنا، اس کے دل کی دھڑکن کو سننا، اس سے دل کی سینے کی دیواروں سے رگڑنے کی آواز سنائی دے سکتی ہے۔

مریض کی الیکٹروکارڈیو گرام (ای سی جی) بھی پیریکارڈیٹس سے متعلق دھڑکنوں میں تبدیلی دکھا سکتی ہے ۔ لیکن کسی موقع پر ای سی جی غلطی سے (نقل کرتے ھوئے) شدید ھارٹ اٹیک بھی دکھا سکتی ہے۔ ای سی جی اس وقت ذیادہ کارآمد ھوتی ہے جب دل کے گرد لپٹی تھیلی میں پانی بھر جائے ، اور اس کے ساتھـ ساتھـ سوزش اور جلن بھی ھو رھی ھو۔

پیریکارڈیٹس بیماری کے علاج کے لئے سوزش ختم کرنے والی ادویات جیسے ibuprofen استعمال کی جاتی ہیں ۔ Cardiac tamponade پیریکارڈیٹس کی ایک پیچیدہ شکل ہے ۔ دل کے گرد لپٹی جھلی میں بسا اوقات جمع ھونے والا پانی بہت ذیادہ دباؤ پیدا کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے دل کو پلٹنے والا خون دل میں واپس نہیں آ سکتا ۔ اس کی تشخیص ہسپتال میں "بیک کی ٹرائیڈ (Beck’s triad)" کے طریقے سے کیا جاتا ہے۔ یعنی

· بلڈ پریشر کا کم ھونا

· گردن کی رگوں کا پھولا ھونا ، اور

· دل کی بے ڈھنگی دھڑکن

اس کا علاج یہ کیا جاتا ہے کہ دل کے گرد لپٹی جھلی میں سے ایک سرنج (syringe)کے ذریعہ پانی نکال لیا جاتا ہے۔ یا پھر جراحی کے ذریعہ اس جھلی میں ایک دریچہ کھول دیا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں پانی کے دوبارہ بھرنے کا امکان نہ رہے۔



No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal