Friday, April 16, 2010

سینے کی دیواروں کا جانچنا

سینے کی دیواروں کا جانچنا (ٹوٹی ھوئی یا زخمی پسلیاں)


پسلی کا ٹوٹا ھونا یا زخمی ھونا ایک عام سی چوٹ ہے۔ پسلی کے ٹوٹے ھونے یا زخمی ھونے کی مندرجہ ذیل علامات ہیں :

· چوٹ کے اوپر کی جگہ کا نرم ھو جانا۔

· ٹوٹی ھوئی پسلی کا لرزنا ۔ (طبی امداد فراھم کرنے والا عملہ جانتا ہے کہ جب ٹوٹی ھوئی پسلی کو دبایا جائے تو اس میں حرکت ھوتی ہے۔

· ممکن ہے کہ درد کی وجہ پھیپڑوں کے گرد حفاظتی جھلیّ میں ورم کی وجہ سے ھو، (اس بیماری کو اردو میں ذات الجنب یا ذات الصدر کہتے ہیں جب مریض گہری سانس لیتا ہے تو اس سے تکلیف ھوتی ہے۔ اور اس کو سانس کے دورانیہ کے کم ھونے سے بھی متعلق کیا جا سکتا ہے)۔

· سینے کے اردگرد کے پٹھوں میں اینٹھن آجانا۔ جس کی وجہ سے اوپری جسم کو حرکت دینے سے تکلیف ھوتی ہے۔

· طبی امداد فراھم کرنے والے سینے کی آواز کو بغور سنیں گے تاکہ یقینی طور پرجان سکیں کہ سینے کا درد پھیپڑوں میں خرابی کی وجہ سے تو نہیں ، اور سے کا ایکس رے کیا جاتا ہے تاکہ نیوماتھروکس (پھیپڑوں کا سکڑ جانا) یا پھیپڑوں میں خون لے جانے والی شریانوں میں ھوا، چربی کے جمنے، یا خون کے جمنے کی وجہ سے رکاوٹ آ جانے سے اندرونی چوٹ کا معائنہ کیا جا سکے۔ پسلیوں میں تڑک کا معائنہ کرنے کے لئے کسی خاص ایکسرے کی ضرورت نہیں ھوتی ، کیونکہ تڑک کی موجودگی یا عدم موجودگی سے صحتیابی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ البتہ شکم کے اپری حصّے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، کیونکہ اس حصّہ میں پسلیوں نے تلیّ اور جگر کو حفاظت میں لیا ھوا ھوتا ہے۔ اس کا بغور معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ حتمی طور پر جان سکیں کہ سینے کا درد ان اعضاء سے متعلق تو نہیں ۔

پسلیوں کی تکلیف میں بڑی پیچیدگی نمونیا کی ھوتی ہے۔ پھیپڑے ایک دھونکی کی طرح کام کرتے ہیں ۔عام طور پر معمول کے مطابق جب کوئی سانس لیتا ہے تو پسلیاں باہر کی طرف کھلتی ہیں اور پردہ شکم نیچے کی طرف حرکت کرتا ہے۔ اس طرح ھوا پھیپڑوں میں کھنچتی ہے۔ شدید سردی لگ جانے کی وجہ سے کیونکہ گہری سانس لینے سے تکلیف ھوتی ہے تو قدرتی طور پر جسم اپنے نظام تنفس میں تبدیلی لے آتا ہے۔ نتیجتا ً امکانی باطنی تربیت کے تحت پھیپڑوں میں بیماری لگ جاتی ہے جس کو نمونیا کہتے ہیں ۔

پسلیوں کی چوٹ کا علاج:

· درد کو ختم کرنے کے لیئے سوزش یا ورم کو ختم کرنے والی ادویات جیسے ibuprofen یا درد سے سکون آور ادویات کا استعمال ؛

· چوٹ والی جگہ پر برف لگانا، اور وقفے وقفے سے گہری سانس لینا۔ اس میں ایک تحریکی سپائرو میٹر بھی لگیا جا سکتا ہے جو کہ سانس کی مقدار کو دیکھـ اور ماپ سکتا ہے۔

· آرام پہنچانے کے لئے پسلیوں پر کوئی پلسٹر یا پٹیاں نہیں باندھی جاتیں کیونکہ اس سے نمونیا ھونے کا خطرہ ھوتا ہے۔

· پسلی پر چاہے زخم ھو یا وہ ٹوٹی ھوئی ھو اس کو صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگتے ہیں۔





« فہرستِ مضامین "سینے کا درد"

« سینے میں درد کی تشخیص اور اسکاعلاج کیا ہے؟

کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد) «

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal