Friday, April 16, 2010

کوسٹوکونڈرٹس

کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد)


سینے میں پسلیوں کے جوڑ اور کرکری ھڈی کے سینے کی ھڈی کے ساتھـ جوڑ پر کبھی کبھار ورم آ جاتا ہے۔ اس حال میں گہری سانس لینے سے تکلیف ھوتی ہے۔ اور سینے کے ھڈی کے اطراف اگر چھوا جائے تو اس جگہ کے نرم ھونے کا احساس ھو گا ۔ اگر اس جگہ پر ورم ھو یا سوزش ھو اور اس کے ساتھـ ھی وہ جگہ نرم بھی ھو تو اس کو "ٹائٹز سنڈروم" کہتے ہیں ۔







کوسٹوکونڈرٹس (جوڑوں کا درد) کی وجوھات نامعلوم ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں اس کے ھونے کی کوئی وضاحت نہیں کی جاسکتی ، سینے میں درد کی دوسری وجوھات میں اس مقام پر چوٹ کا لگنا، متعدی مرض (اکثرجراثیموں سے لگنے والی بیماری)، اور فبرومائی آلجییا (پٹھوں کی بیماری) ھو سکتی ہیں ۔

گو کہ سینے کا درد ایک تکلیف دہ بیماری ہے ۔ لیکن اس کی علامات کے ذریعہ اس کا علاماتی علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس میں برف سے / یا کسی گرم چیز (گرم پانی یا گرم نمک) سے سینکائی کرنا اور سوزش جتم کرنے والی ادویات (جیسے ibuprofen ) وغیرہ دینا۔ سینے کے ڈھانچے میں دوسری تکالیف کی طرح اس تکلیف سے صحیتیاب ھونے میں بھی ہفتے لگ جاتے ہیں ۔ اس بیماری کے دوران گہری سانسوں کا لینا بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے نمونیا ھونے کا خطرہ نہیں رہتا۔






« فہرستِ مضامین "سینے کا درد"

« سینے کی دیواروں کا جانچنا (ٹوٹی ھوئی یا زخمی پسلیاں)

ذات الجنب یا ذات الصدر «

No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal