Saturday, April 17, 2010

شکم میں موجود اعضاء کی تکالیف

شکم میں موجود مختلف اعضاء کی تکالیف


شکم کے مختلف اعضاء میں تکلیف بسا اوقات سرائیت کر کے سینے میں آنے لگتی ہے۔ خصوصا ً جبکہ سوزش جوف شکم کے پردہ پر ھو۔ معدہ کی سوزش ھو، یا تلیّ، جگر، یا پتّہ کی سو‌زش ھو ابتدائی طور پرغیر مخصوص درد کی شکایت کے ساتھـ مریض سینے میں بے چینی کے ساتھـ ظاہر ھوتا ہے۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ظاہری طبعی معائنہ کیا جائے اور مرض کو تھوڑا سا وقت دیا جائے تاکہ وہ خود اپنی علامات ظاہر کر دے، یا پھر ہر قسم کے ٹیسٹ کروا کر درست تشخیص کروائی جائے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جب کوئی مریض ابتدائی سینے کے درد کی شکایت کے ساتھـ ہسپتال آتا ہے تو اس کے پورے جسم کو جانچا جاتا ہے اور بہت سےٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔

· اسی طرح ممکن ہے کہ شکم کے اوپری حصّہ میں تکلیف یا درد ابتدائی طور پر شکم کی تکلیف بن کر ظاہر ھو۔

· دل کے نچلے حصّہ میں سوزش ابتدائی طور پر ھاضمہ کی خرابی کی علامت ظاہر کر سکتی ہے۔

· نمونیا ابتدائی طور پر شکم کے اوپری حصّہ میں درد کی علامت ظاہر کر سکتا ہے، خصوصا ً اگر پھیپڑوں کی سوزش کا مقام جوف شکم اور جوف سینہ کے درمیان پردہ کے نزدیک ھو۔

· چاکِ شاہ رگ ، سینہ کے درد کی علامت، یا شکم میں درد کی علامت یا دونوں ظاہر کر سکتی ہے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ شاہ رگ میں چاک کس جگہ پر ھوا ہے۔




No comments:

Post a Comment

 

Heart Attack Copyright © 2009 Gadget Blog is Designed by Ipietoon Sponsored by Online Business Journal